محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔تاہم، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ
کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میںبعض مقامات پر درمیانی اور گہری دھند کا امکان ہے۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد دوڈگری سینٹی گریڈ لاہور سات کراچی چودہ پشاور ایککوئٹہ منفی تینگلگت منفی پانچمری ایکاورمظفرآباد صفر ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر، LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جبکہ جموں میں موسم سرد اور خشک
رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ منفی 5، جموں
4، LEH منفی 13، شوپیاں اور بارہ مولہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ۔