Sunday, 05 January 2025, 03:25:41 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
January 01, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ تین ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور آٹھ

کراچی پندرہ پشاور چھ گلگت منفی تین مری ایک اور مظفر آباد چارڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، ہلکی بارش اور برفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم شدید

سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ،Leh منفی تیرہ ، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ۔