Thursday, 02 January 2025, 10:35:23 pm
 
غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 75 فلسطینی شہید
May 29, 2024

File Photo

 غزہ کی محصور پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے جارحانہ ظالمانہ حملوں میں پچھہتر فلسطینی شہید اور دو سو چوراسی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی افواج نے آج (بدھ) رفح کے مغرب میں محفوظ قراردئیے گئے علاقے پر اپنے حملوں میں تیرہ خواتین سمیت اکیس فلسطینیوں کو شہید کیا ۔گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر چھتیس ہزار ایک سو ہوگئی ہے ۔