بھارتی پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کے کسانوں نے اپنے مطالبات حل نہ ہونے پر مودی حکومت کے خلاف ''پنجاب بند'' مہم شروع کر دی ہے۔
اس کال ''بند'' کے بعد آج پورے بھارتی پنجاب میں مکمل ہڑتال ہے۔
کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بازار اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ امتحانات پہلے ہی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
ٹرانسپورٹ تنظیموںاور Shiromani گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی کسانوں کی حمایت کی ہے جو گردواروں کے انتظامات کی ذمہ دار ہے۔
اسی طرح سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے اور گوردوارہ کمیٹی کے دفاتر بھی آج بند رہیں گے۔
کسانوں کے تیرہ مطالبات میں سب سے اہم حکومت کی طرف سے ان کی فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت یقینی بنانے کی قانونی ضمانت دینا ہے۔