ناروے نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانا اس کی سیاسی ذمہ داری ہے۔
ناروے کے وزیر خارجہ Andreas Motzfeldt Kravik نے الجزیرہ سے
بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی حکومت کئی طریقوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں اور اصولوں کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانا ہماری سیاسی ذمہ داری اور اخلاقی فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے رکن کے طور پر ہم یہ کر سکتے ہیں کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھائیں اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔