فائل فوٹو
امور کشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔
انہوں نے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کی وجہ سے انیس سو نواسی سے اب تک چھیانوے ہزار کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علیٰ حریت قیادت سمیت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں غیرقانونی طورپر ہیں ۔وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں کوشمیر میں استعصواب رائے کے حوالے سے اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔