وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل وین پر حملے کو ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو سراہا ہے۔
انہوں نے فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور دو دہشت گردوں کو ہلا ک کرنے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ہمیشہ بہادری سے ناکام بنایا۔