صدر آصف علی زرداری نے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ سکھر میں ضیاء الدین ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر نے جدید ترین ہسپتال کے قیام کو سکھر اور گردونواح کے لئے تبدیلی کا لمحہ قرار دیا۔انہوں نے ڈاکٹر عاصم حسین اور ضیاء الدین ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جن کے باعث عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔اس موقع پر صدرنے روہڑی کینال کو پختہ کرنے کا بھی اعلان کیاجس پر سالانہ پندرہ ارب روپے لاگت آئے گی۔صدر آصف علی زرداری نے بھٹو خاندان کی عوامی خدمت کی میراث جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جو قوم کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے وقف ہے۔