نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے منموہن سنگھ کے اہل خانہ' حکومت اور بھارتی عوام سے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت کی ہے۔
نائب وزیراعظم نے من موہن سنگھ کی وزارت عظمیٰ کے دور میں علاقائی امن وسلامتی کے فروغ اور پاک۔بھارت دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے ان کے اہم کردار کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی مسائل کے بارے میں من موہن سنگھ کا نقطہ نظر اجتماعی ترقی کیلئے باہمی مفاہمت' بات چیت اور تعاون پر ان کے پختہ یقین کی عکاسی کرتا ہے۔