Sunday, 29 December 2024, 09:05:01 am
 
حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کی ہے، امیرمقام
December 28, 2024

ریاستوں' سرحدی علاقوں'کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ اور باوقار انداز میں وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وہ پشاور میں افغان کرکٹ لیگ دو ہزار چوبیس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اب بھی تک تقریباً تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور انیس سو نواسی سے لیکر اب تک انہیں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کررہا

ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کیلئے ہر گزاستعمال نہیں ہونی چاہئے۔

غیر ملکی امدادی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری اور عطیات دینے والے غیر ملکی افراد ان لاکھوں افغان پناہ گزین کو پاکستان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی امداد جاری رکھیں گے۔