Monday, 02 December 2024, 12:45:24 am
 
وزیراعظم کی بلوائیوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بلوہ فورس قائم کرنے کی ہدایت
November 28, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوائیوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد اورپورے ملک میں انسداد بلوہ فورس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے جمعرات اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس پیشہ وارانہ تربیت کے حامل اہلکاروں اور بین الاقوامی سطح کے ضروری آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہونی چاہیے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو مظاہروں کے دوران مظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک ، پولیس اوررینجرز پرحالیہ حملوں کے بارے میں بتایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے شرپسندوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

وزیراعظم نے استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ انتشار پسندوں کا یہ گروہ اور ان کے سرغنہ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی فوری شناخت کرکے انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں۔