Thursday, 28 November 2024, 09:52:01 pm
 
سکیورٹی اہلکاروں نے پی ٹی آئی مظاہرین پرکوئی فائرنگ نہیں کی،وزیراطلاعات
November 28, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایک مرتبہ پھر واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

آج(جمعرات) اسلام آباد میںمنصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال کے ہمراہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں کسی قسم کی میت یا گولیوں سے زخمی افرادلائے جانے کی تردید کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ پر تشدد ہجوم وفاقی دارالحکومت میں امن تباہ کرنے کی نیت سے آیا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند جدید اسلحہ سے مسلح تھے اور انہوں نے ریڈزون کی حدود کو توڑنے اور مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی۔