Monday, 02 December 2024, 02:17:00 am
 
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک ہفتہ اتوار کو کھلے رہیں گے
November 28, 2024

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیںگی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔