Monday, 02 December 2024, 02:28:05 am
 
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک
November 28, 2024

سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔