کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کرائی جس میں تنازعہ کشمیر میں بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سید فیض نقشبندی، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی اور امتیاز وانی پر مشتمل وفد نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔
یاداشت میں 5اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں وکشمیر کے یکطرفہ الحاق آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے، نولاکھ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کیا گیا۔
وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔