بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بیج بہاڑا کے شہدا کی اکتیسویں برسی منائی گئی
آل پارٹی حریت کانفرنس کا قابض بھارتی افواج کے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بیج بہاڑا کے شہدا کی اکتیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 1993 ء میں اس آج کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑا میں اس وقت پچاس سے زیادہ معصوم کشمیری شہیدہو گئے تھے جب بھارت کی سرحدی افواج نے سری نگر حضرت بل کے مزار کے محاصرے کے خلاف
مظاہرہ کرنے والے پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کھول دی۔
ادھر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بیج بہاڑا کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مذکورہ واقعے سمیت قابض بھارتی افواج کے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔