Wednesday, 15 January 2025, 09:15:44 am
 
مریم نواز کا نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
August 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اٹھارہ برس سے پچیس برس کے درمیان عمر کے نوجوان ویب سائیٹ www.cmip.punjab.gp.pk پر انٹرن شپ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔منتخب انٹرنیز کو نجی شعبے کے ممتاز اداروں میں روزگار کے مواقع ملیں گے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چھ ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ کرنے والوں کو پچیس ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائیگی۔