Saturday, 28 December 2024, 05:06:08 am
 
وزیرپٹرولیم کا شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
December 27, 2024

پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہبود یقینی بنانے اور موثر اقدامات کے ذریعے درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔