Wednesday, 16 October 2024, 09:01:08 am
 
این ڈی ایم اے کی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی
August 27, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے آئندہ دو روزکے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ گرد آلو د ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ موسلادھار بارشوں سے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔