Saturday, 21 December 2024, 08:57:36 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 15, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور جزوی طو پر ابرآلودرہے گا۔

شمال مغربی بلوچستان میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے' ہلکی بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اورکوئٹہ تین ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور آٹھ کراچی تیرہ پشاور اور مری دوگلگت ایک

اورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر'LEH'پلوامہ' اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم شدید سرد رہے گا جبکہ جموں میں موسم سرد

اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر' اننت ناگ اور بارہ مولہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ'جموں چھ' Leh منفی تیرہ' پلوامہ منفی چار اورشوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ۔