Saturday, 21 December 2024, 09:07:31 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 14, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

اسلام آباد،بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوںمیں صبح کے وقت کُہرپڑنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد دوڈگری سینٹی گریڈ

لاہور دس کراچی پندرہ پشاور چارکوئٹہ ِصفرگلگت منفی چار مری ایک

اورمظفرآباد تین ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر'LEH'پلوامہ' اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود موسم انتہائی سرد رہے گا جبکہ جموں میں مطلع جزوی

طور پر ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر' اننت ناگ اور شوپیاں میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ،' Leh منفی بارہ' پلوامہ اور بارہ مولہ منفی دو اور جموں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ۔