Saturday, 21 December 2024, 09:02:16 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
December 10, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی پنجاب میں صبح کے وقت کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہیگی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد ایک ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور آٹھ

کراچی تیرہ

پشاور سات

کوئٹہ اور گلگت منفی تین مری صفر

اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں سرد اورخشک رہنے کاامکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ،Leh منفی گیارہ، پلوامہ اور بارہ مولہ منفی دو، اننت ناگ منفی چار اور شوپیاں میںمنفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔