پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 28مئی 1998 کو ہمیشہ ہماری سلامتی، دفاع اور قومی افتکار کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ)لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی سلور جوبلی کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998 کو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہر قسم کے بین الاقوامی دبائو کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہدا کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔