مکران کی سول سوسائٹی نے تربت میں دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکاء نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کے قیام کے لیے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی مؤثر حکمت عملی ، قیادت اور پالیسی کی تعریف کی۔
انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی ترقی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں میں اپنی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔