Friday, 09 May 2025, 08:18:30 am
 
وزیر اعظم کی بیلاروس کے صدر کو 7ویں مدت کیلئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
March 26, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو 7ویں مدت کیلئے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، دونوں ممالک کی خوشحالی، ترقی اوربہتری کے لیے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔