Friday, 09 May 2025, 08:15:31 am
 
حکومت کا کھاد انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ
March 26, 2025

مارکیٹ میں یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی کمیٹی نے یوریا کے شعبے کو رواں سال تیس جون تک تین ماہ کیلئے گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار کے زیر صدارت آج (بدھ) اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔

یہ فیصلہ یوریا شعبے کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے ملک میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام اور یوریا کے ذخیرے پراطمینان کا اظہارکیا۔