Saturday, 15 February 2025, 05:56:32 am
 
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں آج نئے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا
February 26, 2024

پنجاب اسمبلی کے آج (پیر) لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس عہدے کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔

کراچی میں آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے جبکہ ایم کیو ایم نے علی خورشید کو نامزد کیا ہے۔