صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے میں زائرین کے جانی نقصان پردکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔
انہوں نے حادثے کے زخمیوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا اور جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔
ادھر پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان اوروزیراعلی مریم نواز نے اپنے الگ الگ پیغامات میں حب میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ۔
اپنے پیغامات میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا ۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔