Saturday, 21 December 2024, 08:12:02 pm
 
جمعرات تک پنجاب اور سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
August 25, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ہنگامی امدادی مرکز نے کل سے جمعرات تک پنجاب اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

این ای او سی کے مطابق سندھ کے مختلف حصوں میں طاقتور سسٹم موجود ہے جو موسلا دھار بارشوں کا سبب بن سکتا ہے.

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبے کے مختلف حصوں میں کل سے بدھ تک گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کاکنٹرول روم مکمل فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1700 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔