محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم سندھ ، بالائی خیبرپختونخوا،مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور انتیسکراچی تیسپشاور اٹھائیسکوئٹہ اکیسگلگت اور مری سترہ
مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے جبکہ جموں اور شوپیاں میں مطلع
ابرآلود رہنے کے ساتھ ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اننت ناگ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر ،پلوامہ اور اننت ناگ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، Leh تیرہ، شوپیاں اٹھارہ اور بارہ مولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔