Monday, 25 November 2024, 12:47:08 am
 
کسی کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراطلاعات
November 24, 2024

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آج(اتوار) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور روزمرہ زندگی کو معمول کے مطابق پایا۔

انہوں نے دورے کے دوران کہا کہ اسلام آباد میں بیشتر سڑکیں کھلی ہیں اور کسی کو امن کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او چاہتی ہے کیونکہ اس کے احتجاج کا مقصد پارٹی کے بانی کو رہا کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان خودکو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی کو ہضم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت قومی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملہ کیا اور حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرم میں امن کی بحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کے تحفظات کو دور کرنا چاہئے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد میں بیلاروس کے وفد کا خیرمقدم کریں گے ۔