وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے پرتشدد مظاہرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے حکومت کے دوٹوک مؤقف کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کسی بھی غیرقانونی ہجوم کواسلام آباد پر حملے کی اجازت نہیں دے گی اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اسلام آباد کو انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے اور پرتشدد ہجوم کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کریگی اور پارٹی کو معصوم لوگوں کو ریاستی اداروں پر حملے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ علی امین خان گنڈاپور کو اپنے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوجی قیادت ملک کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔