Monday, 25 November 2024, 12:40:26 am
 
قیصراحمدشیخ کا سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کوفروغ دینے کےعزم کااعادہ
November 24, 2024

بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مذاکرات، سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ملک کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

وفاقی وزیر نے ملک کے اہم خدشات کو دور کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعمیری بات چیت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

قیصر احمد شیخ نے ملک کی اقتصادی ترقی پر سیاسی عدم استحکام، احتجاج اور مسلسل ہڑتالوں کے منفی اثرات کو تسلیم کیا۔