وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صدرلوکاشینکو وزیراعظم محمد شہبازشریف سے تفصیلی بات چیت کریںگے اور دوطرفہ تعاون اور روابط کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کا مظہر ہے۔