وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
آج(اتوار) اپنے بیان میں وزیرخزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے نقصانات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج سے جی ڈی پی کو 144 ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے تین ارب کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج سے صرف وفاق کا یومیہ نقصان 190 ارب روپے ہے اورصوبائی نقصانات زیادہ ہیں۔