Wednesday, 15 January 2025, 02:39:00 pm
 
وزیرخزانہ کا معیشت کے استحکام کیلئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کا عزم
September 24, 2023

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے معیشت کے استحکام کے لئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے اور توانائی کے شعبے کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے ملاقات میں کہی۔

وزیر خزانہ نے نقصان پر قابو پانے کے لئے سرکاری اداروں میں اصلاحات اور احتساب کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان بزنس کونسل کے ارکان نے سمگلنگ کی روک تھام، سٹاک ایکسچینج کو بہتر بنانے اور آئی ایم ایف کا تعاون جاری رکھنے کے لئے نگران حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔