وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے۔
آج ایک بیان میں انہوں نے فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ ہم تمام فلسطینیوں کا مقدمہ لڑتے رہیںگے۔