Friday, 23 October 2026, 02:03:39 pm
 
صدر آصف علی زرداری جرمنی کے تین روزہ سرکاری دورے پر برلن روانہ
October 23, 2026

صدر آصف علی زرداری جرمنی کے تین روزہ سرکاری دورے پر برلن روانہ ہو گئے ہیں۔

صدر دورے کے دوران جرمنی کے صدرسمیت اعلیٰ قیادت اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوزکی جائے گی۔

یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ دورہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے پختہ عزم کی بھی عکاسی کرتاہے۔