Friday, 23 October 2026, 02:03:49 pm
 
پاکستان کا سلامتی کونسل میں اضافی انفرادی مستقل نشستوں کی مخالفت کا اعادہ
October 23, 2026

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں انفرادی مستقل نشستوں میں اضافے کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد موجودہ عدم توازن کو دور کرنا ہونا چاہئے، نہ کہ تاریخی مراعات کو مستحکم کرنا یا طاقت کے نئے مراکز قائم کرنا۔

انہوں نے کہا کہ مستقل رکنیت اور ویٹو کے اختیار نے سلامتی کونسل کے تعطل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں اس کی ناکامی میں کردار ادا کیا ہے۔

قائم مقام مستقل مندوب نے زیادہ جمہوری اور جامع راستے کے طور پر منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز پیش کی۔