نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار آج ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر پرمشتمل آر فورممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعدآرفوراورای تھری ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جس میں ای تھری ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی بھی شرکت کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا متعلقہ سات ملکوں کا پہلااجلاس ہوگا۔
اجلاسوں میں علاقائی اہم صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مشترکہ چیلنجز کے تدارک اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مربوط سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔