Wednesday, 15 January 2025, 12:46:41 pm
 
وزیر خارجہ کی ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئےگروپ77 کا ایکشن پلان اپنانے کی تجویز
September 23, 2023

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے گروپ 77 اور چین کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں سالانہ میں ’’بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاح کا راستہ‘‘ پر مکالمے میں پاکستان کے خیالات کا خاکہ پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں کورونا وبا،ماحولیاتی آفات اور بڑھتے تنازعات کے باعث تباہ ہو چکی ہیں۔جلیل عباس نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیےبین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے لیے گروپ 77 اور چین کے ذریعے ایکشن پلان کو اپنانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے ان اصلاحات کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کے اندر میکانزم بنانے کی تجویز بھی دی۔