سندھ میں پیر سے ایک ہفتہ طویل انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔
مہم کے دوران صوبے بھر میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو کے بارے میں صوبائی ٹاسک فورس نے کراچی میں ایک اجلاس میں اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔