سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے نہروں کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے کراچی کے ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی نہر باہمی رضا مندی کے بغیر تعمیر نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں نگران حکومت کے جاری کردہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔