اسلامی ترقیاتی بنک کے ایک وفد نے آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیلاب زدگان ، صحت اور آبادی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سندھ کے وزیراعلی نے اس موقع پر کہاکہ اسلامی ترقیاتی بنک سیلاب زدگان کیلئے بیس کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کررہا ہے اور صحت اورآبادی کے مربوط منصوبوں کیلئے پانچ کروڑ ڈالر کی مدد دے رہا ہے ۔ملاقات میں واش منصوبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی نکاسی آب اور صفائی کی سہولتوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔