Tuesday, 06 May 2025, 07:29:46 pm
 
سندھ حکومت کا کسانوں کو کھاد اور بیجوں کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ
April 30, 2025

سندھ حکومت نے کسانوں کو کھاد اور بیجوں کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج کراچی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی صدارت سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کیلئے ایک جدید زرعی پیکیج تیار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے مستند بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔