Monday, 23 December 2024, 02:34:46 am
 
پنجاب حکومت کی جانب سے چولستان میں شجرکاری کے منصوبے کا آغاز
December 22, 2024

پنجاب حکومت نے چولستان میں شجرکاری کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے ماہی پروری اور جنگلی حیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چولستان میں شجرکاری کے منصوبے جنگلی حیات کے تحفظ کے فروغ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے جنگلات کے کٹاؤ کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا جس سے انسان اور جنگلی حیات دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان چیلنجز کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

ماہی پروری کے ڈائریکٹر نے مظفرگڑھ میں شروع کیا گیا آزمائشی منصوبے مچھلیوں کی بیماریوں کی تشخیص کرنے والی لیب کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔