Monday, 23 December 2024, 02:44:00 am
 
اے این ایف کی کارروائی: لاہور میں 5 کلو کوکین ضبط، 2 اسمگلرز گرفتار
December 22, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جنوبی امریکہ سے کوکین اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔

بحریہ ٹان لاہور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دو بڑی کارروائیوں میں 5 کلو کوکین ضبط کر لی گئی۔

چھاپے کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی کوکین برآمد، ملزم موقع پر گرفتارکر لیا گیا۔

اسمگلرز کے نیٹ ورک کی نگرانی کے لیے خفیہ اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

اے این ایف افسر نے فرضی لین دین کے ذریعے نیٹ ورک کے راز فاش کیے۔

لاہور میں کوکین سپلائی کے نیٹ ورک کی تمام سرگرمیاں ناکام بنا دی گئیں۔

کارروائی میں دو ملزمان اور دو لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

لاہور کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپوں سے اسمگلنگ کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔

اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔