وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔
لاہور میں کرسمس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے قیام پاکستان سے ملک کی خوشحالی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کے اہم کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں اور انہیں دستور پاکستان کے تحت مکمل حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس ایک خوشی کا موقع ہے جسے مسیحی برادری کے ساتھ پورے ہفتے منایا جائے گا۔