Friday, 13 September 2024, 06:14:09 am
 
معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرناترجیح ہے،وزیراعظم
September 22, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے امریکی کاروباری شعبے پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ روابط کومزیدمضبوط بنانے کیلئے طریقہ کاراورذرائع پرتوجہ دیں۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرامریکہ۔پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفدسے بات چیت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی توجہ کاروباردوست ماحول تعمیرکرنے پرمرکوزکی ہے اوراس حوالے سے تمام تجاویزکاخیرمقدم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولت دینے،ان کااعتماد بڑھانے اورزراعت ،آئی ٹی،توانائی،معدنیات اورکان کنی کے ترجیحی شعبوں کے منصوبوں پرعملدرآمدتیزکرنے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی ہے۔

اس موقع پرامریکہ ۔پاکستان بزنس کونسل کی صدرESPERANZA JELALIALنے نگران وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباددی اوریقین دلایاکہ کونسل ،حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرتعاون بڑھانے کے باہمی کارآمدطریقوں پرکام کرے گی۔