Saturday, 09 November 2024, 03:17:13 pm
 
انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹس کا دوسرامرحلہ آج سے شروع ہوگا
September 22, 2023

انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے قومی کرکٹ ٹورنامنٹس کا دوسرا مرحلہ آج ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے۔

تین روزہ میچ آج سے کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ مقابلے منگل کو منعقد ہوں گے۔

18 علاقائی ٹیموں کو تین گروپوں میں مساوی تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کی فاتح ٹیم دونوں ٹورنامنٹس کے سہ فریقی مرحلے میں حصہ لے گی۔

سہ فریقی مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔